پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کا پہلا یوم تاسیس آج ہوگا

پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کا پہلا یوم تاسیس آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین لیبر فیڈریشن کے پہلا یوم تاسیس13دسمبر2017 کو منعقد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں لیر فیڈریشن کے تحت عامر پیلس نزد فائیو اسٹار چورنگی اجتماع منعقد ہو گا جس میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کشوں اور مزدور یونینوں کے عہد یداران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔پاک سر زمین لیبر فیڈریشن کا پہلا یوم تاسیس کے مو قع پر محنت کشوں اور مزدور یونینوں کے عہد یداران کے اجتماع سے پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال خطا ب کریں گے،لیبر فیڈریشن کی جانب سے یوم تاسیس کے پہلا اجتماع کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں عامر پلیس کے اندر تہنیتی بینزر اور قومی پرچم اور مصطفی اور انیس قائم خانی کی خوربصورت تصاویر کے پورٹریٹ لگا کر سجا جارہاہے اور سرکاری و نیم سرکاری ادارون کے محنت کشوں اور مزدور یونینوں میں زبردست جوش خروش پایا جارہاہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر