15دسمبر کا جلسہ مہاجر سیا ست میں انقلاب برپا کردیگا،رضاکاظمی

15دسمبر کا جلسہ مہاجر سیا ست میں انقلاب برپا کردیگا،رضاکاظمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہا جر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضاحسین کاظمی نے کہا کہ 15دسمبر کا جلسہ نہ صرف مہاجر سیاست میں انقلاب برپا کردیگابلکہ مہاجر مخالف قوتوں پر واضح کردیگا کہ مہاجر قوم آج بھی مہاجر جھنڈے تلے متحد اور ایک ہے ،جنہیں تقسیم اورانتشار کاشکار سمجھنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں۔رضاکاظمی نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ اپنے ملک کو پر امن بنانے اور قوم میں پھیلی بے یقینی کی کیفیت کے خاتمے اور مہاجر قوم کوتضادم سے دوررکھنے کیلئے آپس کی رنجشوں کوبھلاکر قوم کی سربلندی اور ترقی کیلئے تمام قوم کو ایک جھنڈے تلے جمع کرکے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے خواں ہے۔رضا حسین نے حیدرآباد جلسے گاہ کے دورے کے موقع پر حیدر آباد زونل کمیٹی سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم اپنی پر امن جدوجہدمیں ہر اس شخص کو اپنی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں جو نہ صرف مہاجر قوم بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی واستحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر