جمعیت کے تحت امریکی قونصل خانے کے باہر تحفظ القد س مارچ

جمعیت کے تحت امریکی قونصل خانے کے باہر تحفظ القد س مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت امریکی قونصل خانے کے باہر تحفظ القد س مارچ کیا گیامظاہر ے کا آغاز گورنمنٹ کا مرس اکنامکس کا لج سے ہوا جہاں سے طلبہ کی بڑی تعداد ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کر اچی حمزہ صدیقی کی قیادت میں ریلی کی صورت میں امریکی قونصل خانے کی طرف روانہ ہو ئے ، احتجاجی مظاہرے میں طلبہ امریکا و اسرائیل مخالف نعرے لگاتے رہے اس مو قع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ، پی آئی ڈی سی کے قریب پہنچ کر ریلی سے مرکزی شوری کے رکن و نگران پر وفیشنل زون عمر احمد خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ ماننا بڑا شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں اور اپنے نبی ﷺ کے بتائے ہو ئے اصولوں پر چلتے ہیں ، ہمارے نبی نے ہمیشہ غیر ملکی سفارت کاروں اور سفیروں کو تحفظ فراہم کیا ہے ، اسی طریقے پر چلتے ہو ئے ہم اپنے ملک میں مو جود کسی بھی غیر ملکی سفیر کو کو ئی نقصان نہیں پہنچائیں گے ، مگر امریکی سفارتخانے کے باہر اپنے حق کو استعمال کر تے ہوئے احتجاج ضرور کر یں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تایخ رہی ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ غیر ملکیوں اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمان دنیا کے کسی خطے میں محفوظ نہیں ہیں ان پر ہر جگہ ظلم ڈھا یا جا رہا ہے ، اور مسلمانوں کی عزتیں پاما ل ہو رہی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ افسو س کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ان سارے معاملات کا ذمہ دار امریکا ہے جس کی مد د و تا ئید سے دنیا بھر میں مسلمانوں کونا انصافی کا سامنا ہے ۔پی آئی ڈی سی سے جمعیت کا کا رواں امریکی قونصل خا نے کی طرف روانہ ہوا جہاں پو لیس نے انہیں روکنے کی کو شش کی اورمظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے قریب احتجا ج شروع کر دیا اور شدید نعرے با زی کی اس مو قع پر مظا ہر ین کی طر ف سے اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا ۔ سفارت خانے کے قریب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کر اچی حمزہ صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسرائیل گذشتہ ستر سالوں سے اپنے نا پاک وجود کے ساتھ وہاں قبضہ کیئے ہو ئے ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تو وہ پاک سر زمین ہے جہاں سے ہمارے پیا رے رسول ﷺ معراج کے سفر پر روانہ ہو ئے تھے اسی لیے اس کی آزادی دنیا کے مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے اور بیت المقدس کو اس کا دارالخلافاء قرار دے کر بہت زیادتی کی ہے۔ اس فیصلے پر دنیا کے مسلمان سراپا احتجا ج ہیں ، آج کے اس مارچ میں ہزاروں طلبہ کی شرکت اس بات کا اعلان کر رہی ہے کہ کراچی امت مسلمہ کا دھڑکتا دل ہے اور بالخصوص اس کے نو جوان فلسطین اور بیت المقدس کے لیے کٹ مر نے کو تیا ر ہیں ۔