کراچی ،پولیس کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں،گینگ وار کارندے سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔جبکہ نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے عملے نے لیاری سے گینگ وار غفار نیازی گروپ کے کارندے بخت شیر عرف بخشو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.ملزم ملزم بھتہ خوری اور ہینڈ کرنیڈ حملوں میں ملوث ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروش محمد عامر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی.محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں چھاپہ مار کر دو منشیات فروشوں معروف شاہ اور نوشاد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی.ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نادرن بائی پاس افغان کیمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا.متوفی کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے..

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر