آج ہما را ملک اربو ں ڈالر کا مقر وض ہے، جسٹس وجہیہ الدین

آج ہما را ملک اربو ں ڈالر کا مقر وض ہے، جسٹس وجہیہ الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(آن لائن) جسٹس ریٹا ئر ڈ اور عام لو گ اتحا د کے سربر اہ جسٹس وجیہہ الدین نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہما را ملک اربو ں ڈالر کا مقر وض ہے اور ہر پید ا ہو نے والا بچہ بھی ایک لا کھ روپے سے زائد قر ض دینے کا ذمہ دار ہے ،انہو ں نے کہا کہ زرداری ،نو از اور پی ٹی آئی کے رہنما ؤ ں کا واحد مقصد پیسہ بنا نا ہے سندھ میں 25شو گر ملیں ہیں جن میں سے 19شو گر ملیں زرداری کی ہیں جبکہ کے پی کے میں تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے مائنز کے ٹھیکے لے رکھیں ہیں اور حکمر ان ہما ری زند گیو ں اور مستقبل سے کھیل ر ہے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ 2008ء میں جمہو ری دور شر وع ہو ا تو بیر ونی قر ض 40بلین ڈ الر تھا اور اب یہ قر ض 83بلین ڈ الرز تک پہنچ چکا ہے جوکہ ہما رے حکمر انو ں اور (ن) لیگ کا کا رنا مہ ہے ،بد عنو انی کر نا انکی عادت بن گئی ہے، انہو ں نے کہا کہ قیا م پاکستان کا حصول قائد اعظم محمد علی جنا ح کی قیا دت میں بر صغیر کے مسلما نو ں کی زبر دست جد وجہد اور عظیم قربا نیو ں کا نتیجہ ہے لیکن بز رگ و برتر کی عطا کر دہ بیش بہا انعا ما ت و کر امت کے با وجود آج ہما را ملک بے انتہا ہ بحر انو ں ،بھو ک وافلا س ،استحصال ،نا انصافی ،بے روز گا ری ،نا خواندگی ،دہشتگر دی اور بد تر ین معاشی و اقتصا دی تبا ہی کے دہا نے پر کھڑ ا ہے ۔