کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان عالمی عدالت میں آج جواب جمع کروائے گا

کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان عالمی عدالت میں آج جواب جمع کروائے گا
کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان عالمی عدالت میں آج جواب جمع کروائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں آج جواب جمع کرائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے جسے دفتر خارجہ کی ڈائر یکٹر انڈیا فریحہ بگٹی عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائیں گی، جواب اٹارنی جنرل، لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے، جس میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے، پاکستانی جواب میں کلبھوشن یادیو کی تخریبی سرگرمیوں، ٹرائل اور چارج شیٹ کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے پاس جواب جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا اور بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے گا،جوابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...