روس نے یمن میں سفارتخانہ بند کردیا، عملہ سعودی دارالحکومت ریاض منتقل

روس نے یمن میں سفارتخانہ بند کردیا، عملہ سعودی دارالحکومت ریاض منتقل
روس نے یمن میں سفارتخانہ بند کردیا، عملہ سعودی دارالحکومت ریاض منتقل

ماسکو / صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے خانہ جنگی کا شکار مسلمان ملک یمن میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے سفارتی عملے کو سعودی دارالحکومت ریاض منتقل کردیا ہے، روس کا سفارتی عملہ ریاض سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کے مطابق روس نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں بگڑتی ہوئی امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر اپنا سفارتخانہ بند کرکے عملے کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض منتقل کردیا ہے۔ روسی سفیر سمیت یمن میں تعینات دیگر سفارتی عملہ عارضی طور پر ریاض میں بیٹھ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔منگل کے روز ایک ہوائی جہاز کے ذریعے روسی سفارتی عملے کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے ریاض لایا گیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے پالیسی بل پر دستخط کردیے

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صنعا کا کنٹرول سعودی فوجی اتحاد کے ہاتھوں میں ہے ، روس کی جانب سے اتحادی فورسز کو ایک جہاز کے انخلا کا کہا گیا تھا جسے اجازت دے دی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...