پاک دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے شہید عبدالمعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراﺅنڈ میں سپرد خاک کردیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ شہید عبدالمعیدکے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ کے قبرستان شہیداں میں سپردخاک کر دیاگیا۔
شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی، جس میں کورکمانڈرلاہورعامرریاض ،سی سی پی او لاہور،حکومتی ارکان کے علاوہ شہید کے رشتہ داروں اور دوستوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں