آج حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت نہیں ہو گی کیونکہ جج۔۔۔حیران کن خبر آگئی

آج حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت نہیں ہو گی کیونکہ جج۔۔۔حیران کن خبر آگئی
آج حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت نہیں ہو گی کیونکہ جج۔۔۔حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ز ملز ریفرنس کی سماعت آج نہیں کیونکہ ایک جج کی غیر حاضری کی وجہ سے بنچ نا مکمل ہے ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں آج تیسرے مسلسل تیسرے روز حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت ہونی تھی جو کہ سپریم کورٹ کا بنچ نا مکمل ہونے کی وجہ سے آج نہیں ہو سکے گی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ جسٹس مظہر عالم نجی مصروفیات کے باعث 3دن کی رخصت پر ہیں۔ 18دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہو رہی ہیں جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب اس کیس کی سماعت جنوری میں ہو گی ۔

۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کررہا ہے ۔گزشتہ روز عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان نکال دیں تو اس کیس میں نیا کیا ہے جب کہ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، جرم بتائیں، صرف بیانات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ میں بادی النظر کا لفظ استعمال نہ کریں سیدھا مو¿قف اپنائیں۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...