دہشتگرد نہیں بچ سکتے انہیں ہماری فوج ختم کردے گی: والد عبدالمعید شہید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشتگردوں کے حملے میں پاک سر زمین پر جان نچھاور کرنے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کے والد نے کہا ہے کہ دہشتگرد نہیں بچ سکتے انہیں ہماری فوج ختم کردے گی۔
شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا ملٹری کی فیلڈ کو بہت پسند کرتا تھا، عبدالمعید شہید پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتا تھا، ہمیں اپنے بیٹوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ دہشتگرد نہیں بچ سکتے ہماری فوج انہیں ختم کردے گی ، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔