چیئرمین علماءمشائخ ونگ ن لیگ دیوان مسعود چشتی مستعفی

چیئرمین علماءمشائخ ونگ ن لیگ دیوان مسعود چشتی مستعفی
چیئرمین علماءمشائخ ونگ ن لیگ دیوان مسعود چشتی مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (صباح نیوز ) ختم نبوت معاملہ پر سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید ؒ کے جگر گوشہ دیوان احمد مسعود چشتی نے چیئرمین پاکستان علماءمشائخ ونگ مسلم ن سے استعفیٰ دے دیا. تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین دربار عالیہ کے جگر گوشہ دیوان احمد مسعود چشتی نے ختم نبوت کے معاملہ پر پاکستان علماءمشائخ ونگ کی چیئرمین شب سے استعفیٰ دیتے ہوئے تنظیم کو تحلیل کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیوان احمد مسعود نے کہا کہ میری کال پر پاکستان بھر کے تمام صوبائی عہدیداران مستعفی ہو گئے ہیں ختم نبوت معاملہ پر ایسے ہزاروں عہدے قربان کرنے کو تیار ہیں رانا ثناء اللہ فوری مستعفی ہوں آئندہ الیکشن میں علماءمشائخ کا اتحاد اہم کردار ادا کرے گا حکومت ختم نبوت آئین میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

پاکپتن -