محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کا کیس ، سماعت 21 دسمبر تک ملتوی

محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کا کیس ، سماعت 21 دسمبر تک ملتوی
محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کا کیس ، سماعت 21 دسمبر تک ملتوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سمیت دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 77 کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں اس لیے تمام درخواستیں ایک ساتھ سنیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت یکجاکرکے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : کراچی