سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل

سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل
سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد قتل اور4 زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بلاک 14 میں سلطان اپنی 24 سال کی بیٹی کے ساتھ قتل کے مقدمہ کی پیروی کیلئے ضلع کچہری جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے باپ بیٹی پر گھر سے نکلتے ہی فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

حافظ آباد میں کڑیالہ کے علاقے میں غیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی پر فائرنگ کردی جس کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا،ادھر چیچہ وطنی کے گاو¿ں86،بارہ ایل میں اشتہاری ملزمان نے مخالفین پرفائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ لاڑکانہ کے علاقے گوٹھ امام بخش میں نامعلوم افراد نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : سرگودھا