اسحاق ڈار نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا،انہیں رسوائی کی بجائی میڈل ملنا چاہئے تھا،احسن اقبال

اسحاق ڈار نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا،انہیں رسوائی کی بجائی میڈل ملنا چاہئے ...
اسحاق ڈار نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا،انہیں رسوائی کی بجائی میڈل ملنا چاہئے تھا،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک مزیددھرنوں کامتحمل نہیں ہوسکتا،اسحاق ڈار نے ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا،اسحاق ڈارکورسوائی کے بجائے میڈل ملناچاہئے تھا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کےخلاف اتحادبن رہے ہیں،آج ملک میں صرف 2 ہی جماعتیں ہیں،ایک ن لیگ اوردوسری اینٹی ن لیگ،الیکشن میں 5 ماہ باقی ہیں،دھرنے ناقابل فہم ہیں،احسن اقبال کا کہناتھا کہ پاکستان ڈوب نہیں رہا،بہتری کی طرف جارہا ہے،سیاسی جماعتوں کوسمجھنا چاہیے کہ دھرنوں سے ترقی کا سفر متاثرہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مخالفین نگراں حکومت کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹااصلاحات پرمشاورت میں وقت لگ رہا ہے،چاہتے ہیں فاٹا اصلاحات کا عمل اتفاق رائے سے ہو،انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا پیکیج تیارہے،موجودہ حکومت ہی پیکیج کا اعلان کرےگی،احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزمان کو سزا ضرور ملے گی، ملزمان کی حوالگی سے متعلق ممالک کے درمیان معاہدے ہوتے ہیں،ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں پر عمل کرنا ہوتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مقدمات جس انداز سے چل رہے ہیں،پاکستان کاامیج متاثرہوا،نئے پاکستان کی بات کرنے والے گالی گلوچ کرتے ہیں،آئندہ الیکشن میں عوام ن لیگ کاانتخاب کریں گے۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی وہاں سیاسی استحکام رہا،یہاں آرٹیکل 58 ٹو بی کے تحت حکوتیں عدم سیاسی استحکام کا شکار رہیں،انہوں نے کہاکہ معاشی سفرمیں ملائیشیااورکوریا آج پاکستان سے آگے نکل چکے،ایک وقت تھاجب معاشی استحکام کیلئے پاکستان نے کوریاکی مددکی،وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ پاکستان نے 60 کی دہائی میں سب سے زیادہ ترقی کی،پاکستان میں مسلسل سیاسی عدم استحکام رہا،جبکہ بھارت اوربنگلہ دیش نے پالیسیوں کاتسلسل جاری رکھا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی خوشحالی کا دور دورہ لایا گیااورمارشل لاءادوار میں بیرونی امداد سے گروتھ ریٹ بڑھائے گئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -