کرس گیل نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، بی پی ایل کے فائنل میں کتنے چھکے مارے اور کتنا سکور بنایا؟ تفصیلات جان کر اور ویڈیو دیکھ کر آپ کو لطف آ جائے گا

کرس گیل نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، بی ...
کرس گیل نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، بی پی ایل کے فائنل میں کتنے چھکے مارے اور کتنا سکور بنایا؟ تفصیلات جان کر اور ویڈیو دیکھ کر آپ کو لطف آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے فائنل میچ کے دوران ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
38 سالہ کرس گیل نے رنگپور کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 چھکے اور 4 چوکے مارتے ہوئے صرف 69 گیندوں میں 146 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے 2013ءمیں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے میچ میں 17 چھکے مارنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


اس میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کے علاوہ ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی ان کے نام ہو گیا ہے۔
بی پی ایل کے اس سیزن میں کرس گیل نے 11 میچوں میں 485 رنز سکور کئے اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ ان کی اوسط 54 اور سٹرائیک ریٹ 176 ہے۔146 ناٹ آؤٹ ٹی 20 میں دسواں بڑا سکور ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹی 20 میچ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 175 ناٹ آﺅٹ ہے جو انہوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرتے ہوئے بنایا تھا۔

مزید :

کھیل -