غربت سے تنگ باپ نے 14 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی

غربت سے تنگ باپ نے 14 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی
غربت سے تنگ باپ نے 14 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نمل (ویب ڈیسک) غربت سے تنگ آکر باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی 6 لاکھ روپے میں 65 سالہ شخص کو فروخت کر دی ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کے حکم پر پولیس تھانہ موچھ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ موچھ میانوالی کی حدود میں واقع رستم والا میں باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو 65 سالہ شخص کو بیچ دیا ضلع کرک کا رہائشی شخص نائب رسول جو ضلع میانوالی کے علاقہ رستم والا میں رہائش پذیر ہے۔ مبلغ 6 لاکھ کے عوض ضلع خوشاب کے علاقے نور پور تھل کے 65 سالہ شخص فتح شیر ولد شیر خان کو اپنی فریاد بی بی کو فروخت کر دیا فریاد کی اللہ تعالیٰ نے فریاد سن لی اور ڈی پی او میانوالی کے حکم پر میانوالی کے دو تھانوں تھانہ موچھ اور تھانہ پائی خیل کی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر فریاد بی بی کے والد و دیگر افراد کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -