کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد،ٹرائل جاری رکھنے کا حکم

کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواستیں ...
کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم اور دیگر کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد،ٹرائل جاری رکھنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکی ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی ،نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ملزموں کیخلاف اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے،18ماہ گزرجانے کے باوجود ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں پر فردجرم عائد کی جائے۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزموں کی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد کردیں اور ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی