تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے والا وظیفہ

تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے والا وظیفہ
تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے والا وظیفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انسان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے بڑے بڑے شاہکار کام کرتا ہے۔اسے علم ہوتا ہے کہ وہ ایسے کام انجام دے سکتا ہے جن میں تخلیق و دانائی کا عنصر شامل ہوتا ہے،کوئی انسان ہنر مند ہونے کے باوجود اپنی پوری صلاحیت سے کام نہیں لے سکتا،یہ ڈاکٹر،وکیل،لکھاری،شاعر،اساتذہ ایسے لوگ ہنرمندی اور تخلیق سے جڑے ہوتے ہیں۔انہیں اللہ کے اسم مبارکہ یاحکیم کا ورد کرتے رہنا چاہئے۔اللہ سبحان تعالیٰ اپنے ذاکر پر اسکی بساط کے مطابق صلاحیت عطا فرماتے ہیں۔تخلیق و حکمت اور دانائی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایسے لوگوں کو چاہئے کہ و ہ اول و آخر سات بار درود پاک کے بعد روزانہ تین سو تیرہ مرتبہ اکیس روز تک یا حکیم پڑھا کریں ،اکیس دنوں کے بعد بھی وہ کم از کم ایک تسبیح پڑھنا معمول بنا لیں تو ان کے اندر تخلیق اور حکمت و دانائی کی اعلٰی صلاحیتیں پیدا ہوجائیں گی۔
۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

روشن کرنیں -