ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی پر کل کتنا خرچ کیا؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی زیادہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شادی کے حسین بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں نے اپنی شادی پر کل کتنا خرچہ کیا اور وہ جس جگہ پر شادی کی تقریب ہوئی اس کی کیا اہمیت ہے؟جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی زیادہ ہے اور تفصیلات جان کر یقینا آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔
دونوں کی شادی تسکنی میں واقع بورگو فینو کیے ٹو نامی ”ویلا“ میں ہوئی جو کئی سو سال پرانا ’ویلا‘ ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ تقریباً 800 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا جبکہ فوربز میگزین میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین سیرگاہ ہے۔
یہاں ایک ہفتے کے قیام پر 9 کروڑ 48 لاکھ 3 ہزار 210 بھارتی روپے خرچ آیا جس کا مطلب ہے کہ صرف ایک رات کا کرایہ 13 لاکھ 54 ہزار 744 روپے بنتا ہے۔ ذیل میں دی گئی اس ’ویلا‘ کی تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی خوابوں کی دنیا کا احساس ہو گا۔
یہاں 60 فٹ کے سوئمنگ پول کے علاوہ جم، سپا اور ٹینس کورٹ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں جبکہ 22 بیڈرومز اور سوئٹس بھی موجود ہیں۔ یہاں شادی کی تقریب کے انعقاد پر ویرات اور انوشکا شرما کی شادی 2017ءکی سب سے مہنگی شادی بن گئی ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی مئی 2017ءمیں اپنی اہلیہ مشال اوباما اور بیٹیوں کے ہمراہ یہاں چھٹیاں گزاری تھیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق شادی کے موقع پر ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو جو انگوٹھی پہنائی اس کی قیمت بورگو فینو کیے ٹو کے کرائے سے بھی زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی نے انتہائی نایاب ہیرے کا انتخاب کیا جسے آسٹریا کے مایہ ناز ڈیزائنر نے تیار کیا۔ اس کا ڈیزائن اس قدر خوبصورت ہے کہ اسے مختلف زاویوں سے دیکھنے پر ہر مرتبہ الگ ہی طرح کے رنگ نظر آتے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس انگوٹھی کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے ہے اور جو بھی اس انگوٹھی کو دیکھے گا یقینا نظریں ہٹانے میں ناکام ہو جائے گا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے انگوٹھی کے انتخاب کیلئے 3 مہینے لگائے۔
اداکارہ انوشکا شرما کا لہنگا بھی انتہائی قیمتی تھا جس پر سلور گولڈ میٹل تھریڈ اور موتیوں کی مالا سے کام کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے جو زیورات پہنے وہ بھی انتہائی قیمتی تھے۔ اپنی منگنی پر انہوں نے کٹ کے بغیر ہیرے اور موتیوں سے بنا ہار پہنا اور میچنگ سٹڈز بھی اپنے کانورں میں سجائے، یہ سب کچھ سبیا سشی ہیریٹیج جیولری کولیکشن سے لیا گیا۔