سعودی عرب میں جسم فروشی کیلئے لڑکیاں سمگل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

سعودی عرب میں جسم فروشی کیلئے لڑکیاں سمگل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
سعودی عرب میں جسم فروشی کیلئے لڑکیاں سمگل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

  

لاہور(صباح نیوز)ایف آئی اے نے سعودی عرب لڑکیاں سمگل کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت کی ہے اور اس حوالے سے فیصل آباد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سکندر حفیظ کو گرفتارکرلیاگیا ہے,ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کوسعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے پاکستان لانے کےلئے وزارت داخلہ سے مدد لی جارہی ہے جلد ہی متاثرہ لڑکیوں کو بھی سعودی عرب سے پاکستان لایا جائے گا۔ایجنسی نے خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا جن میں فاروق، ثمینہ امتیاز،حسن امتیاز اور سکندر حفیظ شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال کمپیوٹر اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیاہے۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے کمپیوٹر اور موبائل کی فرانزک لیبارٹری سے جانچ کروائی جائے گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تحقیقاتی ایجنسی نے لڑکیاں سمگل کرنے والے گروہ کے 3 ارکان اور متاثرہ 2 لڑکیوں کو سعودی عرب میں ٹریس کیا جس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو سعودی عرب ہاوس جاب کیلئے بھجواتے لیکن جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے۔اس سے قبل بھی وفاقی ادارے نے گزشتہ ہفتہ لڑکیاں اسمگل کرنے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتارکیا تھا۔

مزید : لاہور