آرمی چیف سے فلسطینی سفیر ابو علی کی ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے فلسطینی سفیر ابو علی کی ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے فلسطینی سفیر ابو علی کی ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر ابو علی نے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گیا، منگل کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ابو علی نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، پاکستان مسئلہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح تصفیہ طلب مسئلہ سمجھتا ہے مسئلہ فلسطین کیلئے پاکستان قوم سیاسی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، فلسطینی سفیر نے آرمی چیف کا مسئلہ فلسطین پر حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی