پریکٹس کے دوران محمد عامر اور بنگلہ دیشی کھلاڑی کی لڑائی ہو گئی، بنگالی کرکٹر نے عامر کو دھکا دیا تو پھر وہ کچھ ہو گیا کہ دیگر کھلاڑیوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے، شاہد آفریدی بھی میدان میں کود پڑے

پریکٹس کے دوران محمد عامر اور بنگلہ دیشی کھلاڑی کی لڑائی ہو گئی، بنگالی ...
پریکٹس کے دوران محمد عامر اور بنگلہ دیشی کھلاڑی کی لڑائی ہو گئی، بنگالی کرکٹر نے عامر کو دھکا دیا تو پھر وہ کچھ ہو گیا کہ دیگر کھلاڑیوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے، شاہد آفریدی بھی میدان میں کود پڑے

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش میں ہیں جہاں سے اب ان کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

گزشتہ روز فائنل میچ ہوا لیکن اس سے پہلے ایک انتہائی سنگین معاملہ بھی منظرعام پر آیا جس کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی فاسٹ باﺅلر محمد عامر سے لڑ پڑا اور انہیں دھکا دے دیا جس پر محمد عامر نے بھی اسے آڑے ہاتھوں لیا۔ معاملے کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا پر چلنے والی خبر کے مطابق یہ جھگڑا پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے وقت ہوا اور ویڈیو میں بنگلہ دیشی کھلاڑی محمد عامر کو دھکا دیتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ کھلاڑی مصدق حسین ہیں جنہوں نے عامر کو دھکا دیا تو محمد عامر بھی غصے میں آ گئے اور پھر اگلے ہی کلپ میں انہیں بنگالی کھلاڑی کی جانب بھاگتے اور کئی کھلاڑیوں کو انہیں پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

---ویڈیو دیکھیں۔۔۔

بنگلہ دیشی میڈیا حیرت انگیز طور پر اپنے کھلاڑی کی غلطی ماننے کے بجائے محمد عامر پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہا ہے حالانکہ میزبان کھلاڑی کی جانب سے مہمان کھلاڑی کیساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

مزید : کھیل