اوباش کی خاتون سے زیادتی کی کوشش برہنہ کر دیا , خاوند پر تشدد ، پولیس ملزموں سے مل گئی

اوباش کی خاتون سے زیادتی کی کوشش برہنہ کر دیا , خاوند پر تشدد ، پولیس ملزموں ...
اوباش کی خاتون سے زیادتی کی کوشش برہنہ کر دیا , خاوند پر تشدد ، پولیس ملزموں سے مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ملت ٹاﺅن کے علاقہ میں اوباش کی 6 بچوں کی ماں سے زبردستی زیادتی کی کوشش ، کپڑے پھاڑ کر خاتون کو برہنہ کر دیا جبکہ خاتون کے شوہر نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اوباش نے خاتون کے خاوند کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کا چہرہ لہولہان کر دیا اور اس کے دانت توڑ ڈالے اور اوباش نے ساتھیوں کی مدد سے میاں بیوی کو گاﺅں بدر کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ ملت ٹاﺅن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اور اوباش کو پکڑ کر چھوڑ دیا گیا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق چک نمبر 201 ر۔ب چندیاں تلاواں کی رہائشی سمیرا بی بی نے اپنے شوہر محمد انور کے ہمراہ بتایا کہ دو دسمبر کی شب میرا خاوند سوداسلف لینے گیا ہوا تھا کہ ہمارے گاﺅں کا ہی اوباش غلام نبی مکان کی بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور میرے کپڑے پھاڑ ڈالے۔میں نے اپنی عزت بچانے کیلئے بھرپور مزاحمت کی اور میرے شور مچانے پر ہمسائے آگئے اور اسی دوران میرا شوہر بھی سوداسلف لے کر آگیا اوباش کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اسلحہ تان لیا میرے شوہر کے چہرے پر پسٹل کے بٹ مارے اور تشدد کے باعث میرا خاوند شدید زخمی ہو گیا اور اس کا دانت توڑ ڈالا۔ اوباش ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

معذور شخص کوشادی کا جھانسہ دے کر دلہن گھر کا صفایا کر کے فرار
اس نے بتایا کہ واقعہ بارے میں مقدمہ کے اندراج کیلئے میں نے ملت ٹاﺅن کی ذیلی چوکی منیانوالہ کے انچارج کو درخواست دی جس پر چوکی انچارج اے ایس آئی محسن نے ملزم غلام نبی کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا مگر نوٹوں کی چمک پر اس کو ”باعزت “ رہا کر دیا۔ رہائی ملنے کے بعد اس نے ہمارا جینا حرام کر دیا اور ہمیں بچوں سمیت گاﺅں سے نکال دیا گیا۔ اب ہم اپنے عزیزوں کے ہاں رہائش پذیر ہیں اور درخواست دینے کے باوجود چوکی انچارج منیانوالہ نے مقدمہ درج اور اوباش کو پکڑنے سے انکار کردیا اور گھر واپس آنے پر ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور پولیس ہماری کوئی بات نہیں سن رہی۔
ایک سوال کے جواب میں میاں بیوی نے بتایا کہ پولیس سے انصاف نہ ملنے پر ہم نے حصول انصاف کیلئے عدالت کے دروازے پر دستک دیدی ہے۔اس امر پر غریب مظلوم میاں بیوی نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب ، آرپی او ر سی پی ا و فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر اوباش اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج اور گرفتار کر کے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

فیصل آباد -