انٹر نیٹ پر لو گوں کو ’گناہ ‘پر مجبور کرنے والی لڑکی متحدہ عرب امارات میں گرفتار

انٹر نیٹ پر لو گوں کو ’گناہ ‘پر مجبور کرنے والی لڑکی متحدہ عرب امارات میں ...
انٹر نیٹ پر لو گوں کو ’گناہ ‘پر مجبور کرنے والی لڑکی متحدہ عرب امارات میں گرفتار

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی ویڈیوز شیئرز کرنے والی عرب خاتون کو ابو ظہبی میں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈ یا کے پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عرب خاتون نے سوشل میڈ یا سائٹس سنیپ چیٹ ،انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ بنا کر غیر اخلاقی ویڈیوزشیئر ز کیں جس کے بعد سائبر کرائم کورٹ نے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران خاتون کی انٹر نیٹ پر سرگرمیوں کو دیکھا گیا جو قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی ۔گرفتار خاتون نے دامانی کے نام سے سوشل میڈ یا سائٹس پر اکاﺅنٹ بنائے جن پر شہوت پرستی کو اجاگر کرنے والی اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کی جارہی تھیں۔پھر پبلک پراسیکیوشن کی درخواست پر ابو ظہبی کی سی آئی ڈی کے سائبر کرائم ڈویژن نے خاتون کا کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائسز کوبھی قبضے میں لے لیا۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...