ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے ایسا گانا گادیا کہ ہر کسی کو مدہوش کردیا، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کوہلی کے فین ہو جائیں گے

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے ایسا گانا گادیا کہ ہر کسی کو مدہوش کردیا، ...
ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کیلئے ایسا گانا گادیا کہ ہر کسی کو مدہوش کردیا، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کوہلی کے فین ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی / روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی دھوم دنیا بھر میں مچی ہوئی ہے ۔ حالت یہ ہے کہ ان کی شادی کا کوئی بھی منظر ویڈیو یا تصویر کی شکل میں سوشل میڈیا پر آتا ہے تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے جس میں ویرات کوہلی اپنی شریکِ حیات کیلئے گانا گارہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی جہاں قریبی دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کے بعد ویرات کوہلی نے اپنی نئی نویلی دلہن کیلئے خوبصورت گانا گایا۔ انہوں نے اپنی بیوی کو امپریس کرنے کیلئے کشور کمار کا گایا ہوا گانا ’ میرے محبوب قیامت ہوگی‘ منتخب کیا اور اسے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ ویرات کوہلی کا یہ گانا سن کر یقین ہوتا ہے کہ موصوف اتنے بھی بے سرے نہیں ہیں اور اپنی زوجہ پر آواز کا جادو خوب چلا سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی پر کل کتنا خرچ کیا؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کہیں  زیادہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ویرات کوہلی گانا گا رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ہال میں موجود تمام افراد انتہائی خاموشی کے ساتھ مدہوشی کے عالم میں ان کا گانا سن رہے ہوتے ہیں۔ جب گانا ختم ہوا تو سب سے پہلے انوشکا شرما نے اپنے سرتاج کو سراہا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

                              ’’ویرات کوہلی کے گانے کی ویڈیو دیکھیں‘‘

                    ’’کشور کمار کی آواز میں یہ گانا سنیں‘‘

مزید : کھیل