پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا، تفصیلات کے مطابق دہشتگرد بارودی مواد نوشہرہ سے پشاور منتقل کر رہے تھے، سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے قاضی کلے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،ملزموں میں ذبیح اللہ اور رحیم اللہ شامل ہےں،ملزموں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا،سی ٹی ڈی نے بم کوناکارہ بنادیا،گھی کے ڈبے میں تیارکیے گئے بم کاوزن 3کلوگرام تھا،ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں