”مخبری کرتی ہو“جیل سے رہائی کے بعد نوجوان نے اینٹیں اور بوتلیں مار کر ساس کو قتل کردیا،بیوی شدید زخمی

”مخبری کرتی ہو“جیل سے رہائی کے بعد نوجوان نے اینٹیں اور بوتلیں مار کر ساس کو ...
”مخبری کرتی ہو“جیل سے رہائی کے بعد نوجوان نے اینٹیں اور بوتلیں مار کر ساس کو قتل کردیا،بیوی شدید زخمی

فیصل آباد(ویب ڈیسک)جیل سے رہائی کے بعد نوجوان نے مخبری کے شبہ میں ساس کو اینٹیں مارکرقتل کردیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث پانچ بھائیوں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ کرسچیئن ٹاﺅن کا رہائشی شاہدجمال تین سال قبل منشیات کے ایک مقدمہ میں جیل چلاگیا۔جیل سے رہائی کے بعد اس نے اپنی مخبری کے شبہ میں اپنے بھائیوں لیاقت جمال،عامرجمال،رضاجمال،عمران جمال وغیرہ کے ساتھ مل کر اپنی ساتھ نذیراں بی بی اوراپنی اہلیہ شناور بی بی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے ان کے سروں میں بوتلیں اوراینٹیں مارکر ان کو شدید زخمی کردیا۔دونوں ماں بیٹی کو شدید زخمی ذحالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...