انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے دنیا کی کس جگہ پہنچ گئے ؟جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے دنیا کی کس جگہ پہنچ گئے ؟جواب آپ ...
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے دنیا کی کس جگہ پہنچ گئے ؟جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی نا صرف بھارتی بلکہ پاکستانی میڈ یاکی شہ سرخیوں میں بھی جگہ بنا رہی ہے اور اس کی وجہ صرف ایک ہی ہے کہ بڑا دل رکھنے والے پاکستانی لوگ بالی ووڈ کی ہیروئن انوشکا شرما اور دنیا کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کو پسند کرتے ہیں،اسی لیے پاکستانی میڈ یا ان کے ہر ایک پل کو رپورٹ کر رہا ہے ۔نوبیاہتا جوڑے نے اٹلی کے شہر میلان میں دھوم دھام سے شادی کی۔

یہ شادی اٹلی کے شہر تسکنی میں واقع 800سال پرانے ویلا میں ہوئی جس کا نام ”بورگوفینو کیے ٹو“ہے ۔یہاں ایک ہفتے کے قیام پر 9 کروڑ 48 لاکھ 3 ہزار 210 بھارتی روپے خرچ آیا جس کا مطلب ہے کہ صرف ایک رات کا کرایہ بھارتی روپے میں 13 لاکھ 54 ہزار 744 روپے بنتا ہے۔

اس پرتعش شادی کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنی مون منانے کے لیے میڈ یا کی سپاٹ لائٹ اور اپنوں سے دور اٹلی کے دارالحکومت روم چلے گئے ہیں جہاں وہ یہ خوشگوار لمحات اکھٹے گزار رہے ہیں۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق رومن ہنی مون کے بعد نو بیاہتا جوڑا جنوبی افریقہ چلا جائے گا جہاں ویرات کوہلی اپنی آنے والی سیریز میں حصہ لیں گے جبکہ انوشکا شرماہ ان کے ساتھ ہی وہاں نیو ائیر منائیں گی ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل