نیب نے پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کل طلب کر لیا،سابق ڈی جی ایل ڈی اے بھی طلب

نیب نے پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کل طلب کر لیا،سابق ڈی جی ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے پنجاب میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کیلئے دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کر لیا،سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورپیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹوندیم ضیا بھی طلب کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب نے پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کیلئے دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے پیراگون اورآشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کاریکارڈ کل طلب کر لیا اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورپیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹوندیم ضیا کو پی ایل ڈی سی کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بھی لانے کی ہدایت بھی کردی،سابق ڈی جی ایل ڈی اے کا کہناہے کہ نیب کی جانب سے کوئی لیٹرموصول نہیں ہوا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...