بول سے جھگڑے کے بعد عامر لیاقت کو نئے چینل میں نوکری مل گئی ،اب کس چینل کے سربراہ بن گئے ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی

بول سے جھگڑے کے بعد عامر لیاقت کو نئے چینل میں نوکری مل گئی ،اب کس چینل کے ...
بول سے جھگڑے کے بعد عامر لیاقت کو نئے چینل میں نوکری مل گئی ،اب کس چینل کے سربراہ بن گئے ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے مختلف نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز پر مختلف فرائض سر انجام دینے والے معروف اینکرپرسن عامر لیاقت نے ”بول“کو چھوڑنے کے بعد نے چینل میں نوکری حاصل کر لی ۔ عامر لیاقت نے جھگڑے کے بعد نجی نیوز چینل ”بول نیوز“کو خیر باد کہہ دیا تھااور وہاں انہوں نے ایک سال سے بھی کم عرصہ کام کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین بول نیوز پر ’ایسا نہیں چلے گا‘ نامی متنازعہ پروگرام کرتے تھے جس پر وہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے اور اسی وجہ سے پیمرا نے اس پروگرام پر پابندی بھی عائد کی تھی ۔ بول نیوز چھوڑتے وقت انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھاکہ ’ان کا سفر ختم ہوگیا، لیکن یہ سفر دوستانہ طریقے سے ختم نہیں ہوا، میں اب بول کا حصہ نہیں ہوں، میرا معاوضہ ان پر واجب الادا ہے‘۔ان کی ٹوئیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث بول نیٹ ورک سے علیحدگی اختیار کی، کیوں کہ انہوں نے صرف واجب الادا معاوضے کا ہی ذکر کیاتھا۔

بول نیوز نیٹ ورک کے ساتھ نا خوشگوار طریقے سے اس علیحدگی کے بعد اب عامر لیا قت نے نجی نیوز چینل ”24نیوز “جوائن کر لیا ہے ۔ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں ”مجھے یہ اعلان کر تے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے نیٹ ورک کے سربراہ کے طور پر ’24نیوز‘ میں شمولیت اختیار کرلی ہے،آپ جلد ہی اس چینل پر میرا پروگرام دیکھیںگے ۔“

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...