کلبھو شن پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا ،عالمی عدالت انصاف میں پاکستان نے جواب جمع کرادیا

کلبھو شن پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا ،عالمی عدالت انصاف میں پاکستان ...

دی ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس کے مطابق بھارتی موقف کو مسترد کیا گیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈیا افیئر فریحہ بگٹی نے عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلبھوشن عام قیدی نہیں ہے اور اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا۔جواب اٹارنی جنرل، لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا ہے جس میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں موقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت قیدیوں کے حقوق حاصل نہیں ہیں جس پر آج پاکستان نے جواب جمع کراتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی تخریبی سرگرمیوں، ٹرائل اور چارج شیٹ کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پاس جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا اور بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے گا۔جوابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...