ایل ٹی سی کی بس نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو کچل دیا، طلبہ کا شدید احتجاج

ایل ٹی سی کی بس نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو کچل دیا، طلبہ کا شدید احتجاج
ایل ٹی سی کی بس نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو کچل دیا، طلبہ کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی، طالبہ کی ہلاکت کے خلاف طلبہ و طالبات نے نیو کریم بلاک روڈ پر احتجاج شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ارم منصور لاہورٹرانسپورٹ کمپنی (ایل ٹی سی)کی بس کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، طالبہ کی لاش کو قریب ہی واقع جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب طالبہ کی ہلاکت کے خلاف طلبہ نے نیو کریم بلاک روڈ پر احتجاج شروع کردیا اورسڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔۔ ابتدائی طور پر پولیس یا یونیورسٹی انتظامیہ کا طالبہ کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

لاہور -