پیرس میں ون پلینیٹ سمٹ کے موقع پر ایفل ٹاور کا سبزنیلا لشکارا

پیرس میں ون پلینیٹ سمٹ کے موقع پر ایفل ٹاور کا سبزنیلا لشکارا
پیرس میں ون پلینیٹ سمٹ کے موقع پر ایفل ٹاور کا سبزنیلا لشکارا

پیرس (ایاز محمود ایاز)پیرس میں کلیمیٹ چینج کے حوالے سے ون پلینیٹ سمٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ دنیا کے مختلف ممالک نے گلوبل وارمنگ کو اہم ترین ایشو قرار دیا۔ فرانسیسی صدر امینول میکغوں نے کہا کہ ہم اس اہم ترین مسئلے کے حوالے سے اتنی تیزی سے اقدامات نہیں کر رہے جتنے کرنے چاہیئں تھے۔ پیرس میں ہونے والے " ون پلینیٹ " سمٹ کلیمیٹ چینج کے حوالے سے اٹھائے جانے والی اقدامات میں اب تیزی لائے گا۔ پیرس میں اس سمٹ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایفل ٹاور کی لائٹیں نیلی اور سبز کر دی گئِں۔ نیلی اور سبز لائیٹوں سے جگمگاتا ایفل ٹاور دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ایفل ٹاور کی گرین اور بلیو لائٹس کا مقصد تھا کہ ہمیں زمین کو سر سبز و شاداب رکھنا چاہیئے۔ زیادہ سے زیادہ درخت اگانے چاہیئے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...