شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ جان کر آپ سانس لینا ہی بھول جائیں گے

شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ جان ...
شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ جان کر آپ سانس لینا ہی بھول جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کیساتھ ہی دونوں کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 600 کروڑ (6 ارب بھارتی روپے) ہے اور اب ان کا شمار ارب پتیوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ایک ون ڈے کی فیس 6 لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹیسٹ میچ کی فیس 15 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں اور اسی طرح آئی پی ایل کے ایک سیزن سے وہ 14 کروڑ بھارتی روپے کما لیتے ہیں۔ کوہلی کو اشتہارات اور دیگر اثاثوں سے بھی 42 کروڑ بھارتی روپے سالانہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ ان کی 18 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری بھی موجود ہے۔

ویرات کوہلی کا جرمنی کے سپورٹس برانڈ ’ پوما‘ سے بھی 8 سال کیلئے 110 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ ہے اور وہ سالانہ 120 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی بھی کرتے ہیں۔ ویرات پرتعیش گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس 6 پرتعیش اور مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں جن کی مالیت 9 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ویرات کوہلی اپنی کمائی کے باعث دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے رکرکٹرز میں شامل ہوتے ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 390 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ وہ 28 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس بھی ادا کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی کسی سے کم نہیں ہے جو اداکارہ ہونے کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ ایک فلم میں اداکاری کیلئے کم از کم 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں جبکہ مختلف اشہارات سے بھی 4 کروڑ بھارتی روپے کماتی ہیں۔

اداکارہ فلم پروڈکشن ہاو¿س اور دیگر کاروبار میں 36 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کرچکی ہیں اور اس سے بھی انہیں اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ انوشکا شرما کو بھی اپنے شوہر کی طرح پرتعیش گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے اور ان کے پاس 4 لگژری گاڑیاں ہیں جن کی مالیت 5 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ ہر سال اداکارہ کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہور ہا ہے اور اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ساحر لودھی کی چھوٹی سی بچی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ پورا پاکستان چیخ اٹھا، ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا، جان کر آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

اس طرح نوبیاہتا جوڑے کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 600 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے اور اسے ارب پتی جوڑی کہا جاسکتا ہے، ساتھ ہی 2 سالوں میں ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 10 ارب یعنی (1000) کروڑ بھارتی روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید : کھیل