”کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں کہ وہ اصلی کپتان ہیں اور عمران خان جعلی کپتان ہے“ صحافیوں نے عمران خان سے کیپٹن (ر) کے بیان سے متعلق پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی

”کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں کہ وہ اصلی کپتان ہیں اور عمران خان جعلی کپتان ہے“ ...
”کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں کہ وہ اصلی کپتان ہیں اور عمران خان جعلی کپتان ہے“ صحافیوں نے عمران خان سے کیپٹن (ر) کے بیان سے متعلق پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان یوں تو بہت سنجیدہ رہتے ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسی بات بھی کر جاتے ہیں کہ سننے والے کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب صحافیوں نے ان سے کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دئیے گئے ایک بیان سے متعلق پوچھا۔ عمران خان نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔

صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ ”کیپٹن (ر) صفدر نے بیان دیا ہے کہ وہ اصلی کپتان ہیں جبکہ عمران خان جعلی کپتان ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟“

عمران خان پہلے تو صحافیوں کے سوال پر مسکراتے رہے اور آگے بڑھتے رہے لیکن جب صحافیوں کی جانب سے بار بار پوچھا گیا تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”صبح صبح ہنساﺅ مت مجھے“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ساحر لودھی کی چھوٹی سی بچی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ پورا پاکستان چیخ اٹھا، ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا، جان کر آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

ان کا جواب سنتے ہی تمام صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ عمران خان کیساتھ موجود لوگ بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔ ان کی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور بہت صارفین مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : اسلام آباد