بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق ...
بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرماروا شاہ سلمان نے کہاہے کہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس اور تشویش ہے جبکہ سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان کامجلس شوریٰ کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ دہشتگردی ،اس کے مالی سہولت کاروں کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے  اور بدعنوانی کیخلاف کارروائیوں میں انصاف کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کوروکنے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ ملکی ترقی میں عوام ،نجی اداروں کی شرکت میں مدد اورسہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید : عرب دنیا