نریندر مودی گورا رہنے کے لئے امپورٹڈ ’’ مشروم ‘‘ کھاتے ہیں:اپوزیشن کا الزام

نریندر مودی گورا رہنے کے لئے امپورٹڈ ’’ مشروم ‘‘ کھاتے ہیں:اپوزیشن کا الزام
نریندر مودی گورا رہنے کے لئے امپورٹڈ ’’ مشروم ‘‘ کھاتے ہیں:اپوزیشن کا الزام

  

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی گورا رہنے کے لئے امپورٹڈ’’ مشروم کھاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کا عام آدمی ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے،وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسانہیں ہے، دعوے کے برعکس انہیں گجراتی کھانے بھی پسندنہیں، وہ تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتے ہیں، جس کا ایک ٹکڑا80ہزار روپے کا ہے اور وہ ہر روز5ٹکڑے کھاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزار 500کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : بین الاقوامی