مشہور برطانوی گلوگارہ کی دبئی کی مصروف شاہراہ پر ایسی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ جسے دیکھنے کہ بعد آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

مشہور برطانوی گلوگارہ کی دبئی کی مصروف شاہراہ پر ایسی حرکت کرتے ہوئے ...
مشہور برطانوی گلوگارہ کی دبئی کی مصروف شاہراہ پر ایسی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ جسے دیکھنے کہ بعد آپ بھی ششدر رہ جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا میں ایک برطانوی گلوگارہ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون برطانوی گلوکارہ تانیہ ویلز ہیں ، وہ دبئی میں ایک روڈ پر ’دما دم مست قلندر‘ قوالی گنگناتے  ہوئے نظر آئیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی جڑواں بہن  نکی بھی موجود تھیں،تانیہ کی قوالی  کی یہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ صرف گٹار کی دھن پر خوبصورت انداز سے قوالی پڑھ رہی ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں وینزویلا کے صدر نے شرکت کی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”فیس بک “ پر اپنی ایک پوسٹ میں تانیہ ویلز کا کہنا تھا کہ ہم دبئی میں موجود تھے جہاں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے میں نے یہ قوالی  گنگنائی ، لیکن ایک ہفتے بعد جب  مجھے یہ ویڈیو دکھائی گئی جسے بہت سے لوگ شیئر کرچکے تھے تو میں حیران رہ گئی،واقعی  انٹرنیٹ کی دنیا کمال ہے۔اس سے قبل میڈیا کو دیئے  جانے والے  ایک انٹرویو میں تانیہ ویلز کا کہنا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں ، ان کے پسندیدہ گلوکار یقیناً نصرت فتح علی خان ہی ہیں کیوں کہ وہ قوالی کے بادشاہ ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں کئی بہترین گلوکار موجود ہیں جس میں مہدی حسن، عابدہ پروین اور فریدہ خانم شامل ہیں۔تانیہ کے مطابق انہیں پاکستانی گانوں کے بارے میں بہت کچھ معلوم تھا اور انہوں نے برطانیہ میں کلاسیکل اور صوفی موسیقی کا سبق لیا۔

واضح رہے کہ تانیہ ویلز ہندوستانی ریاست  ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں، جہاں وہ مشہور پاکستانی گلوکار اور  سروں کے بادشاہ  نصرت فتح علی خان  کو سنتی تھیں۔ انہوں نے ہندوستان میں بھی  کئی ماہ تک کلاسیکی موسیقی کا سبق لیا جس کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوگئیں۔ تانیہ ویلز کو مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے مشہور قوالیوں کی گلوکاری کی اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیں ۔

مزید : تفریح