پاکستان کے خلاف کسی قوت کوبرداشت نہیں کریں گے،کراچی کی کسی جماعت میں ٹارگٹ کلرز کی تنظیم نہیں بننے دی جائے گی: ڈی جی رینجرز سندھ

پاکستان کے خلاف کسی قوت کوبرداشت نہیں کریں گے،کراچی کی کسی جماعت میں ٹارگٹ ...
پاکستان کے خلاف کسی قوت کوبرداشت نہیں کریں گے،کراچی کی کسی جماعت میں ٹارگٹ کلرز کی تنظیم نہیں بننے دی جائے گی: ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل  محمد سعید نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف کسی قوت کوبرداشت نہیں کریں گے جبکہ کراچی کی کسی جماعت میں ٹارگٹ کلرز کی تنظیم نہیں بننے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعیدکا سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ آپریشن کے 4 برسوں میں جرائم میں نمایاں کمی آئی جبکہ یہ کامیابی شہریوں کے تعاون کیساتھ حکومت اورسیکیورٹی اداروں کی وجہ سے ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچ پر پہرہ نہیں لگ سکتالیکن ہتھیار اٹھانے کی کسی کو اجازت  نہیں دے سکتے ، جن کے نام سے کراچی میں خوف تھاان کیلئے معافی نہیں۔انہوں نے کہاکہ 2013 سے قبل یومیہ8 سے 10 کروڑ بھتہ مانگا جاتا تھا لیکن رواں سال بھتہ خوری کے4واقعات رپورٹ ہوئے، 2017 میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا لیکن چھری مارنے کے وا اقعات کو غیرضروری اجاگرکرنے سے شہرکاتاثرخراب ہوا۔

ڈی جی رینجرزکامزید کہناتھا کہ2013میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبرپرتھا اب 52 درجے کی نچلی سطح پرہے،رواں سال1400سے زائدسٹریٹ کرمنلزاورڈاکوپولیس کے حوالے کیے ،جن میں ایسے ملزمان بھی تھے جو تیسری اورچوتھی بارگرفتارہوئے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...