خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے: اعزاز چودھری

خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے: اعزاز چودھری
خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے: اعزاز چودھری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں پاکستا ن کے سفیر اعزاز چودھری نے کہاہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعزاز چوہدری نے امریکا میں کانگریس کے ممبر اور ری پبلکن سینیٹر سے ملاقاتیں کیں جبکہ پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اعزاز چودھری نے مارک میڈیوس اور سینیٹر ٹام کاٹن کو کہا کہ افغانستان کے خراب حالات پاکستانی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : بین الاقوامی