’گزشتہ رات میرا ریپ کیا گیا‘ خاتون کی شوہر کو شکایت، پھر ڈاکٹر نے ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو ایسا انکشاف کہ میاں بیوی دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کون ذمہ دار تھا، کبھی تصور بھی نہ کرسکتے تھے کہ۔۔۔

’گزشتہ رات میرا ریپ کیا گیا‘ خاتون کی شوہر کو شکایت، پھر ڈاکٹر نے ڈی این اے ...
’گزشتہ رات میرا ریپ کیا گیا‘ خاتون کی شوہر کو شکایت، پھر ڈاکٹر نے ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو ایسا انکشاف کہ میاں بیوی دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کون ذمہ دار تھا، کبھی تصور بھی نہ کرسکتے تھے کہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کر دی گئی۔ صبح اس نے اپنے شوہر کو اس کے متعلق بتایا اور دونوں نے ملزم کا سراغ لگانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو ایسا انکشاف ہوا کہ دونوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ریڈنگ اس خاتون نے اس رات ایک پارٹی میں شرکت کی جس کے بعد وہ شراب خانے چلی گئی اور وہاں کثرت شراب نوشی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی۔ باروالوں نے اس کے شوہر کو اطلاع دی جو اسے وہاں سے اٹھا کر گھر لے آیا۔

دیوار پر لگی 200 سال پرانی پینٹنگ کی نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

پہلے تو شوہر نے ڈی این اے کروانے سے گریز کرنے کی کوشش کی لیکن بیوی نے پولیس کو بھی اطلاع دے دی اور ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا ڈالا۔ نتائج میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ خاتون کا شوہر ہی تھا جس نے نشے کے باعث بے ہوش بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ریڈنگ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس