ریگولیٹری باڈی گیس ، پیٹرول کی دریافت وپیداوارریگولیٹ کرے گی ،ورلڈبینک کون ہے یہ ہدایت کرنے والا؟ فرحت اللہ بابر

ریگولیٹری باڈی گیس ، پیٹرول کی دریافت وپیداوارریگولیٹ کرے گی ،ورلڈبینک کون ...
ریگولیٹری باڈی گیس ، پیٹرول کی دریافت وپیداوارریگولیٹ کرے گی ،ورلڈبینک کون ہے یہ ہدایت کرنے والا؟ فرحت اللہ بابر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ ورلڈبینک کون ہے یہ ہدایت کرنے والا؟ کہریگولیٹری باڈی گیس ، پیٹرول کی دریافت وپیداوارریگولیٹ کرے گی،کیا اب ورلڈ بینک پاکستان جیسے خود مختار ملک کے قدرتی وسائل کنٹرول کرے گا؟

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں بحث کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہناتھاکہ حکومت پیٹرولیم ایکسپلوریشن ،پروڈکشن اتھارٹی بل کامسودہ بناچکی ہے،پنجاب کے علاوہ تمام صوبوں نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔ریگولیٹری باڈی گیس ، پیٹرول کی دریافت وپیداوارریگولیٹ کرے گی جبکہ یہ اتھارٹی عالمی بینک کے کہنے پر بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرولیم ،گیس اتھارٹی کوصوبائی نگرانی سے علیحدہ کررہی ہے،پیٹرولیم اورگیس اتھارٹی کامعاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے جبکہ صوبوں نے اس اتھارٹی کے قیام کی درست مخالفت کی ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : اسلام آباد