امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیارہے:ریکس ٹلرسن

امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیارہے:ریکس ٹلرسن
امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیارہے:ریکس ٹلرسن

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ شمالی کوریا سے مذاکرات پر تیار ہیں تاہم شمالی کوریا اپنا راستہ بدلنا ہوگا، شمالی کوریا کے خطرات کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال میری ناکامی ہوگی، شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔شمالی کوریا کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔انہوں نے کہا امریکا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام بند کرے اور مذاکرات کی جانب آئے تاہم چین سے بھی کہا کہ متنازع جزیرے پر عسکری تعمیرات روک دے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : بین الاقوامی