گیس پائپ لائن میں دھماکہ،4رکشے ، ایک گاڑی نظر آتش،12افراد جھلس گئے

گیس پائپ لائن میں دھماکہ،4رکشے ، ایک گاڑی نظر آتش،12افراد جھلس گئے
گیس پائپ لائن میں دھماکہ،4رکشے ، ایک گاڑی نظر آتش،12افراد جھلس گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی ، اس آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت12 افراد زخمی ہوئے جبکہ قریب کھڑی گاڑیاں اور رکشے جل کر تباہ ہوگئے۔

سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر امت کا اتحاد ضروری، مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مسلم ممالک اقتصادی دباﺅ بڑھائیں: شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق کراچی خیبرچوک میٹروول میں گیس پائپ پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، اس آگ سے4 رکشے مکمل جل گئے جبکہ 2گاڑیاں بھی آتشزدگی کا شکار ہو گئیں،علاقہ مکینوں کے مطابق آگ آدھے گھنٹے سے لگی ہوئی ہے،مگرتاحال سوئی گیس عملہ اورفائربریگیڈکا عملہ نہیں پہنچا ۔ بعدازاں فائربریگیڈکی گاڑیوں نے کارروائی شروع کی اور آگ پر قابو پالیا ،تاہم اس وقت تک 12افرادآگ کی ذد میں آکر جھلس چکے تھے۔

مزید : کراچی