سندھ میں گیس کے 25 ذخائر دریافت ہوئے ہیں،نئی دریافتوں میں بھی حکومت سندھ کوحصہ نہیں دیا جا رہا : سینیٹر تاج حیدر

سندھ میں گیس کے 25 ذخائر دریافت ہوئے ہیں،نئی دریافتوں میں بھی حکومت سندھ ...
سندھ میں گیس کے 25 ذخائر دریافت ہوئے ہیں،نئی دریافتوں میں بھی حکومت سندھ کوحصہ نہیں دیا جا رہا : سینیٹر تاج حیدر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت گیس کے 25 ذخائر دریافت ہوئے ہیں لیکن نئی دریافتوں میں بھی حکومت سندھ کوحصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں تاج حیدر کا کہناتھاکہ سندھ اپنی ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے،ہم کیوں ایل این جی لیں؟فنڈز نہ ہونے کے باعث یہ ملک کی پائپ لائن میں شامل نہیں ہو پارہا جبکہ سندھ میں اس وقت گیس کے 25 ذخائر دریافت ہوئے ہیں لیکن نئی دریافتوں میں بھی حکومت سندھ کوحصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو تجویز دی ہے وہ اتھارٹی کے قیام پر بات ہی نہ کریں اوراسے مسترد کر دیں،اس بل سے کانیں بھی صوبوں کی ملکیت میں نہیں رہیں گی جبکہ پیٹرولیم اور گیس اتھارٹی بل کا اصل ٹارگٹ تھر کول ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : کراچی