القدس پر اسرائیلی قبضہ ناقابل برداشت ،مسلمان مما لک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں،پوری مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے:حافظ محمد سعید

القدس پر اسرائیلی قبضہ ناقابل برداشت ،مسلمان مما لک امریکہ سے سفارتی تعلقات ...
القدس پر اسرائیلی قبضہ ناقابل برداشت ،مسلمان مما لک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں،پوری مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے:حافظ محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعۃ الدعوۃ  پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیکردہشت گرداسرائیل کو مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کیلئے مزید شہ دی گئی، مسلمان ملک امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں، القدس پر اسرائیلی قبضہ ناقابل برداشت ہے، مسلم حکمرانوں کو جرآ  ت مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے، کل (جمعرات کو ) اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کی اہم کل جماعتی کانفرنس ہو گی،مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے حوالہ سے مضبوط لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے، پوری مسلم امہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینا امت مسلمہ کے خلاف کھلی جنگ ، گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائے گا :سینیٹر سراج الحق

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب سے امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیا ہے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں اور زیادہ شدت پیدا ہو گئی ہے،روزانہ فائرنگ اور دہشت گردی کا ارتکاب کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کیخلاف پوری مسلم دنیا متحد ہو جائے، تحفظ قبلہ اول کیلئے مسلم ممالک باہمی اختلافات ترک کردیں، صیہونی و یہودی سازشیں ناکام بنانے کیلئے مسلمان ملکوں کو ایک ہوکر بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بہت بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہے، مظلوم فلسطینی مسلمان مدد کیلئے پکار رہے ہیں، وہ آج پھر کسی صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہی، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، غاصب اسرائیلی مسجد اقصیٰ پر قبضہ کا کوئی حق نہیں رکھتے، مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کا بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ امت مسلمہ کو متحد ہوکر بیت المقدس کو اس طرح آزاد کروانا چاہئے جس طرح حضرت عمررضی اللہ عنہ نے کروا یا تھا، جس دن مسجد اقصیٰ محفوظ ہو گئی اس دن مسلمان ملک بھی محفوظ ہو جائیں گے اور اسلام دنیا میں بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گا، پاکستان عالم اسلام کا دفاع اور ایٹمی قوت ہے، ہم نے بیرونی قوتوں کی غلامی سے نجات حاصل کرکے عالم اسلام کی قیادت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہودیوں کی جانب سے آج یہ باتیں بھی کی جا رہی ہیں کہ مدینہ منورہ بھی ان کا ہے، تل ابیب میں جو نقشہ لگایا گیا ہے، اس میں مدینہ کو یہودیوں کی ریاست دکھایا گیا ہے،  امریکی صدر ٹرمپ نے وہ فیصلہ کیا ہے جو پہلے کسی امریکی صدر نے نہیں کیا، مسلمان ملک اگر خاموش رہے تو یہ سلسلہ یہیں تک رکنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 17دسمبر کو مال روڈ پر دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام بڑی تحفظ بیت المقدس کانفرنس ہو گی جس میں شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

مزید :

قومی -