چینی بحریہ نے 36جوانوں کی اجتماعی شادی کروادی

چینی بحریہ نے 36جوانوں کی اجتماعی شادی کروادی
چینی بحریہ نے 36جوانوں کی اجتماعی شادی کروادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی بحریہ کے 36 جوان اور آفیسرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چین کے صوبے زیجیانگ کے شہر زوشان میں جنگی جہازوں کے بیڑے پر منعقد کی جانے والی اس اجتماعی تقریب میں بحریہ کے 36 فوجی اور دیگر آفیسرز نے اپنی دْلہنوں کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔جوڑوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کے پر مسرت موقع پر دلہنوں نے روایتی سفید لباس زیب تن کیے ہوئے تھے جبکہ دلہے اپنے سفید یونیفارم میں نظر آئے۔ شادی کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ دیگر آفیسرز سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی