اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ، القدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دے دیا : اعلامیہ جاری

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ، القدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دے ...
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ، القدس کو فلسطین کا دارلحکومت قرار دے دیا : اعلامیہ جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی تعاون تنظیم کے استنبول میں منعقدہ ہنگامی سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر امت کا اتحاد ضروری، مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مسلم ممالک اقتصادی دباﺅ بڑھائیں: شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں او آئی سی نے مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت اعلان کر دیا۔اس اجلاس کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک نے اعلامیے میں مشرقی القدس کے بارے میں فیصلوں کی تصدیق کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے مشرقی القدس کو فلسطین کا مقبوضہ دارالحکومت تسلیم کرنے کی اوراپیل کا مثبت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں