چین، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 5افراد ہلاک ، 9زخمی
بیجنگ (آئی این پی) بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ گاؤں کے ایک رہائشی مکان میں بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ کے شعلے اتنے بلند اور تیز تھے کہ ان کی لپیٹ میں آنے والی 2 الیکٹرک بائیسکل سمیت ہر چیز جل کر بھسم ہو گئی ، آگے بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا ، تاہم پولیس نے مالک مکان کو حراست میں لے لیا ہے.