کارگل کے معاملے پر نوازشریف نے فوج کی بے عزتی کروائی : پرویز مشرف

کارگل کے معاملے پر نوازشریف نے فوج کی بے عزتی کروائی : پرویز مشرف
کارگل کے معاملے پر نوازشریف نے فوج کی بے عزتی کروائی : پرویز مشرف

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ کارگل کے معاملے پر نوازشریف نے فوج کی بے عزتی کروائی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے پروگرام’’ آن دی فرنٹ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہناتھاکہ کارگل کی حقیقت کے بارے میں چوہدری شجاعت اور راجہ ظفر الحق بتا سکتے ہیں،نوازشریف اپنے اختیارات کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور کارگل کے معاملے پربھی سابق وزیراعظم نے فوج کی بے عزتی کروائی۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران ملک کو ٹھیک نہیں چلاتے ، موجودہ حکمران چھوٹے ذہن کے مالک ہیں۔نواز شریف نے کرپشن کی اور اب ٹرائل کاسامنا کرے جبکہ میاں صاحب تو اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں،ملک کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں اور آئین میں بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید : قومی